پاکستان
06 اپریل ، 2014

مانسہرہ :اسسٹنٹ کمشنر اور سول جج کے درمیان تنازع، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

مانسہرہ…مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور سول جج کے درمیان تنازعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تحقیقاتی کمیٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہبر خان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حفظ الرحمان پر مشتمل ہے جو تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی مستقبل میں ایسے ناخوش گوار واقعات کے سد باب کے لیے تجاویز بھی پیش کرے گی۔گزشتہ روز مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں کار پارکنگ کے مسئلے پر اسسٹنٹ کمشنر اور سول جج کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :