پاکستان
06 اپریل ، 2014

سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف قرار داد،مولانا عبدالواسع کی مذمت

سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف قرار داد،مولانا عبدالواسع کی مذمت

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے سندھ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کرنے کی قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قرار دادا کی منظوری غداری کے مترادف ہے، لہٰذا اسمبلی کوتحلیل کر دیا جائے۔ اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدا لو ا سع کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی جا نب سے اسلامی نظریاتی کو نسل کو ختم کرنے کی قرارداد قابل مذ مت ہے جو کہ آئین کیساتھ غداری ہے۔ ا ن لوگوں کا محاسبہ ہوناچایئے انھوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کر کے جنھوں نے قرار دادا منظور کی ہے ان پر پابندی عائد کی جائے اور دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ اسلام ہمارے ملک کی بنیاد ی اساس ہے اب آئین کو ماننے والے جب ایسے اقدامات کی منظوریاں دینگے تو پھر تو ملک کی بقاء خطرے میں پڑ جائے گی ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ طالبان اور مسلح گروہوں پر الزام عائد کیا جا تا ہے کہ وہ آئین تسلیم نہیں کرتے اب قرارداد پیش کرنے والوں نے بھی آئین مکالف بات کی ہے دیکھا ہے قرار داد میں حصہ لینے والوں سے کیسا رویہ ہوگا۔

مزید خبریں :