06 اپریل ، 2014
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،عوام کو آرام دہ اور سستی سفری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں،ملائیشیا کی معروف تعمیراتی کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے،حکومت انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے میئر ندیم علی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جدید تربیت ،تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اسپتال میں زیر علاج سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کی عیادت کی۔