کھیل
12 اپریل ، 2014

لاراکے ٹیسٹ کرکٹ میں400رنز ، ریکارڈدس سال بعد بھی نہ ٹوٹ سکا

لاراکے ٹیسٹ کرکٹ میں400رنز ، ریکارڈدس سال بعد بھی نہ ٹوٹ سکا

کراچی…36سال تک ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی اننگزکاریکارڈگیری سوبرز کے قبضے میں رہا،1994میں برائن لارا نے 375رنزکی اننگزکھیل کرنیاریکارڈبناڈالا،یہ ریکارڈ تقریبا دس سال تک لارا کے نا م رہا،دوہزارتین میں میتھیوہیڈن نے زمبابوے کیخلاف 380 رنزبناکرلاراس سے ریکارڈچھین لیا ۔مگرریکارڈبنانااورریکارڈتوڑنا لاراکے بائیں ہاتھ کاکھیل تھا،لارانے چھ ماہ میں ادھارچکاتے ہو ئے ،آج ہی کے دن ٹھیک دس سال پہلے نئی تاریخ رقم کی،ویسٹ انڈین اسٹارنے انگلینڈکیخلاف انٹیگامیں ہی 375 رنزکی اننگزکھیلی تھِی،اس مرتبہ بھی حریف وہی انگلینڈ تھا،میدان بھی وہی،،مگرلارا نوجوانی کے دن گزارچکاتھا،ڈھلتی جوانی کے باوجودوہ پہلے سے زیادہ تازم دم نظرآیا،اورچارسورنزکی اننگزکھیلنے والاپہلاکھلاڑی بن گیا،لارایہ اعزازپانیوالا اکلوتاکھلاڑی ہے،لارا نے36سال پراناریکارڈ توڑا،دس سال تک اس پرقبضہ رکھا،پھر چھیناہواریکارڈچھ ماہ میں واپس بھی لے لیا،جسے بنائے ہوئے ایک عشرہ گزرگیا،دیکھتے ہیں اس ریکارڈ کوتوڑنے کے لئے دوسرالارا کب پیدا ہو تا ہے۔

مزید خبریں :