13 اپریل ، 2014
پیرس…فرانس کے رنگین دارالحکومت پیرس میں ہوئی رنگارنگ دوڑ، جھوٹ موٹ کی نہیں، سچ مچ کی رنگین ریس۔پیرس میں پہلا کلر رن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 5کلومیٹر فاصلے کی ریس کے شرکا پرہرکلو میٹر مکمل ہونے پر مختلف رنگ پھینکے گئے۔ نیلے پیلے،ہرے اورگلابی رنگوں میں نہائے شرکا رنگ رنگیلے بن کرخوب محظوظ ہوئے۔ٹاون ہال سے شروع ہونیوالی دوڑ کا اختتام ایفل ٹاورپرہوا۔ پہلی بار دوہزاربارہ میں کلر ریس کا انعقاد امریکا میں کیا گیا تھا۔۔اب تک یہ رنگوں بھری ریس متحدہ عرب امارات ،جاپان سمیت 30 ملکوں میں ہوچکی ہے۔