پاکستان
14 اپریل ، 2014

حکومت دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کو دعوت دے،راج شاہ

واشنگٹن…امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے منتظم راج شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کو دعوت دے۔ واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں یو ایس ایڈ کے ایڈ منسٹریٹر راج شاہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایاکاروں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے حکومت کو موقع ملا ہے کہ وہ دیا میر بھاشا ڈیم کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرے اور اس میں بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں کو شرکت کی دعوت دے وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے منتظم راج شاہ کا کہنا ہے کہ ادارہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے والے کاروبار کے لیے جلد قرضوں کی فراہمی شروع کرنے والا ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتر کارکردی کے بارے میں امریکی امداد ی ادارے کے منتظم کو آگاہ کیا۔

مزید خبریں :