پاکستان
14 اپریل ، 2014

ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ ، بیٹا جاں بحق ،باپ زخمی

ژوب…ژوب میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں جیل روڈ پر گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے بیٹا موقع پر جان بحق ہوا جبکہ باپ شدید زخمی ہوا، باپ بیٹا پیدل گھر جا رہے تھے ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :