14 اپریل ، 2014
میران شاہ …شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں افغان طالبان کے امیرملا محمد عمرکا جاری کیا گیا ایک پمفلٹ منظرعام پرآیا ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محسود طالبان کے مابین جنوبی وزیرستان کی امارت کے معاملے پرجاری لڑائی کوختم کرنے کے لئے دعا کریں۔ جیونیوز کے پاس موجود اس پمفلٹ کوپشتوزبان میں تحریرکیا گیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس لڑائی کے خاتمے کے لئے وہ دعا کریں جوپیغمبرحضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ سے نکلنے کے لئے مانگی تھی تاہم افغان طالبان کی جانب سے ابھی تک پمفلٹ کے غلط یا صحیح ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ آج ہی اسی معاملے پرتحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کے ایک ترجمان حاجی داود کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں طالبان کی امارت کے معاملے پرخان سید عرف سجنا کے کردارسے ان کواختلاف ہے جوایجنسی میں امارت پرقبضہ کرنا چاہتا ہے۔