پاکستان
14 اپریل ، 2014

خان سید سجناں کی امارت پر قبضہ کی مزاحمت کرینگے،ترجمان محسود گروپ

 خان سید سجناں کی امارت پر قبضہ کی مزاحمت کرینگے،ترجمان محسود گروپ

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان کے دو گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،حکیم اللہ گروپ کے ترجمان حاجی داوٴد کا کہنا ہے کہ خان سید سجناں جنوبی وزیرستان کی امارت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد سے اعزاز سید کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ گروپ اور ولی الرحمان گروپ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔حکیم اللہ گروپ کی سربراہی مقامی کمانڈر شہریار کررہے ہیں جبکہ ولی الرحمان گروپ کی قیادت ولی الرحمان کے جانشین ، خان سید سجنا کررہے ہیں۔جیونیو ز سے نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم اللہ گروپ کے ترجمان حاجی داوٴد محسود نے الزام عائد کیا کہ خان سید سجناں جنوبی وزیرستان کی امارت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم ان کے گروپ کو خان سید سجناں کے قبضے کے اقدام سے بھرپور اختلاف ہے۔ حاجی داوٴد نے کہا کہ انہیں ملا فضل اللہ کی قیادت پر اعتماد ہے، اگر وہ جنوبی وزیرستان کا کوئی متفقہ امیر طے کردیں تو ان کے گروپ کو قبول ہوگا۔طالبان کے متحارب گروپوں کے درمیان حالیہ تصادم میں اب تک 50کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :