14 اپریل ، 2014
اسلام آباد…سینیٹ نے فاٹا کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے اور حکومتی رٹ بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی ۔سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ راجہ ظفرالحق وزیر دفاع ہوتے تو فوج اور حکومت میں تناوٴ نہ ہوتا۔ راجا ظفرالحق نے کہاکہ خواجہ آصف قابل وزیر دفاع ہیں،وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کررہے ہیں۔ آصف علی بھٹی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اے این پی کے افرسیاب خٹک نے فاٹا کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے اور حکومتی رٹ بحال کرنے کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔قرارداد میں عسکریت پسندی سے متاثرہ عوام کو امدادی پیکیج دینے ،آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی اورفاٹا کی ترقی کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔