14 اپریل ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر دستی بم اور ایل ایم جی سمیت دیگر اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لی۔ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک سیاسی جماعت نے رنچھوڑ لائن کے فلیٹ میں بھاری مقدار میں اسلحہ چھپا رکھا ہے، جس پر وہاں چھاپہ مارا گیا اور فلیٹ سے ایک ایل ایم جی بمعہ بائی پوڈ، 8ایم ایم رائفل، 2ایس ایم جی،30بور کی آٹومیٹک ماوزر سمیت دیگر اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لی۔