پاکستان
15 اپریل ، 2014

اسلحہ خریداری کیس: سابق آئی جی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

اسلحہ خریداری کیس: سابق آئی جی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

پشاور …پشاور ہائی کورٹ میں اسلحہ خریداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق آئی جی ملک نوید سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔عدالت نے ملزم غزن ہوتی کی ضمانت منسوخ کردی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ غزن ہوتی سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر ہوتی کے بھائی ہیں۔

مزید خبریں :