15 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف آرمی کی پاسنگ آوٴٹ تقریب میں 19 اپریل کو شرکت کریں گے،ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات متوقع ہے جس میں موجودہ ملکی سیکورٹی اور دیگر امور پر بات ہوگی ۔جیونیوز کو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے آرمی کی پاسنگ آوٴٹ تقریب میں شرکت کی دعوت کو وزیراعظم نے قبول کیا ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم 19 اپریل کو کاکول میں پاسنگ آوٴٹ تقریب میں شرکت کریں گے،تقریب میں آرمی چیف سے وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات متوقع ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر اہم امور زیربحث آسکتے ہیں، ذرائع کا کہناہے کہ طویل عرصے بعد کسی بھی وزیراعظم کو پاسنگ آوٴٹ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق 19 اپریل سے پہلے بھی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے کا امکان ہے ۔