پاکستان
15 اپریل ، 2014

تمام ادارے اپنے دائرہ کار کے اندررہ کر کا م کررہے ہیں،اسپیکر

 تمام ادارے اپنے دائرہ کار کے اندررہ کر کا م کررہے ہیں،اسپیکر

اسلام آباد…قومی اسپیکرز کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار کے اندررہ کر کا م کررہے ہیں،اسپیکر پارلیمنٹ کو شمسی توانائی سے منسلک کرکے رواں سال کے آخر تک دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بنا دیا جائے گا، اسپیکرز نے عزم کیا کہ مستقبل میں آئین معطلی کا حصہ بنیں گے نہ حمایت کریں گے۔پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں سترہویں تین روزہ اسپیکرز کانفرنس، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوئی ،جس میں صوبائی اسمبلیوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلیوں کے اسپیکرز اور نمائندے شریک ہوئے،کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزراء کو نیوز کانفرنس سے قبل ایوان میں پالیسی بیان دینے کا پابند بنایا جائے،مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فوج سمیت تمام ادارے اپنے دائرہ کار کے اندر رہ کر کا م کررہے ہیں۔

مزید خبریں :