پاکستان
16 اپریل ، 2014

ساہیوال : لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث 6 ملزم گرفتار

ساہیوال : لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث 6 ملزم گرفتار

ساہیوال …ساہیوال میں لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث 6 ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا،پولیس نے5ملزموں کاگزشتہ روزہی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے10روزہ ریمانڈحاصل کر لیاتھا،چھٹے اور مرکزی ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈی پی اوساہیوال سید خرم علی شاہ نے جیونیوز کو بتایاکہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث3ملزمان طالب،پرویزاورکامران، جبکہ ویڈیوتقسیم کرنیوالے2ملزم عمران اور افضال گزشتہ روز ہی پکڑلئے گئے تھے،ان ملزموں کو رات ہی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے10روزہ ریمانڈ حاصل کر لیاگیاتھا،چھٹااورمرکزی ملزم صفدر آج ننکانہ صاحب سے پکڑاگیا،اسے بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز48گھنٹوں میں ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :