17 اپریل ، 2014
اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اتار چڑھاوٴ ،تعطل اور گلے شکوے معمول کی بات ہے،جنگ بندی میں توسیع اور دیگر معاملات پرپیش رفت کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ حکومت مذاکرات کے اہم اور حساس ترین مسئلے پر فوری توجہ دے ، امن ہو گا تو بڑے بڑے مسئلے حل ہو سکیں گے۔مولانا سمیع الحق کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مذاکرات میں اتار چڑھاوٴ ،تاخیر،تعطل،ناراضی اور گلے شکوے معمول کی بات ہے۔ حکومت اور طالبان کو موجودہ صورتحال میں صبر وتحمل اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، ملک میں قیام امن سب کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں، طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں ے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومت کو بے شک بڑے مسائل کا سامنا ہے لیکن تمام مسائل کے حل کے لیے امن بنیادی ضرورت ہے۔