پاکستان
20 اپریل ، 2014

حامد میر کو تین نہیں چھ گولیاں لگیں،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

حامد میر کو تین نہیں چھ گولیاں لگیں،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

کراچی…جیونیوزکے معروف اینکر حامد میر کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق چھ گولیاں لگی ہیں جن میں سے تین گولیاں اب بھی ان کے جسم میں پیوست ہیں۔ ڈاکٹر زکی رپورٹ کے مطابق حامد میر کو ایک گولی بغل کے نیچے پسلیوں میں ایک پیٹ میں لگی جسے نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک گولی بازو کو چھوتی ہوئی نکل گئی ران کے اوپری حصے میں دو ایک ران کے نچلی حصے میں گولی لگی،جنھیں ہڈی میں پھنسے ہونے کے باعث نکالا نہیں جاسکا ہے۔جسم میں پیوست گولیاں نکالنے کا فیصلہ ڈاکٹر تفصیلی معائنہ کے بعد کریں گے۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے بعد حامد میر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ہوش میں آجائیں گے۔

مزید خبریں :