پاکستان
20 اپریل ، 2014

مشرف کی کراچی آمد ،بیرون ملک فرارکی جانب پہلاقدم ہے،خورشید شاہ

مشرف کی کراچی آمد ،بیرون ملک فرارکی جانب پہلاقدم ہے،خورشید شاہ

گجرانوالہ…قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حامد میر پرحملہ آزادی صحافت اور شعور پر حملہ ہے،انھوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی کراچی آمد ان کے بیرون ملک فرارکی جانب پہلاقدم ہے۔گجرانوالہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پرخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ حامد میرنے اپنے اوپرحملے کے بارے میں جوکہا اسے ہر پہلو سے دیکھنا پڑے گا، تمام حقائق سامنے لانا ہوں گے۔سندھ حکومت اس حوالے سے بھرپور تعاون کرے گی۔ایک سوال پرقائدحزب اختلاف نے کہاکہ پرویز مشرف کراچی پہنچ گئے ہیں اگروہ کراچی سے بیرون ملک گئے توذمے داری سندھ حکومت پر ڈال دی جائیگی۔

مزید خبریں :