20 اپریل ، 2014
کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کیخلاف کل کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ترجمان آغا حسن بلوچ کے مطابق حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے،اور اس حملے کے خلاف پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی ہدایت پر کل کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔