20 اپریل ، 2014
کراچی…سابق صدر پرویز مشرف کا کراچی میں ڈاکٹرز معائنہ کرینگے، جس کے بعد ان کے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔سابق صدر پرویز مشرف کل اسلام آباد سے کراچی پہنچے ، وہ زمزمہ میں واقع اپنی بیٹی کے گھرٹھہرے ہوئے ہیں۔پرویز مشرف کی موجودگی کے باعث علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ، جبکہ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا معائنہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی کمر میں تکلیف ہے ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کی رہائش گاہ جاکر ان کا معائنہ کرسکتی ہے۔ جس کے بعد پرویز مشرف کے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔