21 اپریل ، 2014
کراچی…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملہ افسوسناک ہے ،اس کیلئے بااختیار جوڈیشل کمیشن بنایاہے،اسکی رپورٹ کو منظر عام پر لائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حامدمیرپرحملے کی تفتیش جاری ہے،ملزمان کاسراغ لگاکران تک پہنچناہے،انپرحملے میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا،وزیراعظم آج حامد میر کی عیادت کیلئے کراچی میں اسپتال پہنچے تھے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ملزمان کاسراغ لگاکران تک پہنچناہے،جیسے ہی کمیشن تشکیل پاتاہے اپنا کام شروع کردیگا،جوڈیشل کمیشن قائم کردیاگیاہے جوبااختیارہے۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کومنظرعام پرلایاجائیگا،حامدمیرپرحملے کی تفتیش میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائیگی،وزیراعظم نوازشریف ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی آپریشن اپنی جگہ پرجاری ہے،دہشت گردی صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ۔ملک بھرمیں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں ،طالبان سے بات چیت پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طرف سے کوشش کررہے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرلیں یہ سب کیلئے اچھا ہے۔