پاکستان
21 اپریل ، 2014

سینیٹ میں معمول کی کارروائی معطل، حامدمیرپرحملہ،ایوان میں بحث

 سینیٹ میں معمول کی کارروائی معطل، حامدمیرپرحملہ،ایوان میں بحث

اسلام آباد…سینیٹ میں معمول کی کارروائی معطل کرکے حامدمیرپرقاتلانہ حملے پربحث کی گئی اس موقع پر ایوان نے یک زبان ہوکر اس واقعے کی مذمت کی ۔ قائدایوان راجاظفرالحق نے کہا کہ ایوان حامدمیرپرحملے کی مذمت کرتاہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کودرپیش خطرات سے آگاہ ہیں،ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے کہا کہ حامدمیرپرحملہ سنگین واقعہ ہے،اب ایسے واقعات کوروکناہوگا اورصحافیوں کے تحفظ کیلیے قانون سازی کی جائیگی۔سینیٹ نے صحافیوں پرحملوں کے واقعات کے جائزے کے لیے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔سینیٹ کمیٹی کے اراکین میں سینیٹرمظفرحسین شاہ اوررفیق رجوانہ حکومتی نمایندگی کرینگے ۔اپوزیشن کی جانبسینیٹرسعیدغنی اورروبینہ خالدکمیٹی کے اراکین ہوں گے۔کمیٹی میں نمایندگی نہ ملنے پرجے یوآئی(ف)اورایم کیوایم نے ایوان سے واک آوٴٹ تاہم راجاظفرالحق اوررضاربانی کی دونوں جماعتوں کوکمیٹی میں نمایندگی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید خبریں :