پاکستان
21 اپریل ، 2014

خیبرپختونخوااسمبلی میں حامدمیرپرحملے کیخلاف قراردادمنظور

 خیبرپختونخوااسمبلی میں حامدمیرپرحملے کیخلاف قراردادمنظور

پشاور…سینئر صحافی معروف اینکرپرسن حامدمیرپرحملے کیخلاف پنجاب سندھ کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی میں قراردادمنظور کرلی گئی ہے،حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف خیبر پختون خوا اسمبلی میں قرارد اد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظورکی۔ قراردادوزیراطلاعات شاہ فرمان،عنایت اللہ اورشہرام خان کی طرف سے پیش کی گئی ۔،قرارداد کے متن کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی حامدمیرپر گزشتہ روز کراچی میں حملے میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔

مزید خبریں :