21 اپریل ، 2014
چمن…چمن کے سٹی روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے حساس اداروں کے دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو چمن سٹی روڈ پر کینٹ میں داخل ہونے والے گیٹ کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔ دھماکے سے قریب گزرنے والی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں دو سے تین کلو دھماکا خیز مواد نصب تھا۔