پاکستان
24 اپریل ، 2014

مشرف نے 3 نومبر کا اقدام وزیراعظم اورکابینہ کی منظوری سے اٹھایا، فروغ نسیم

 مشرف نے 3 نومبر کا اقدام وزیراعظم اورکابینہ کی منظوری سے اٹھایا، فروغ نسیم

اسلام آباد…پرویز مشرف نے 3 نومبر کی ایمرجنسی کا اقدام وزیراعظم اورکابینہ کی منظوری سے اٹھایا، وکیل صفائی فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ اگر پرویز مشرف وزیر اعظم کی سفارشات پر عمل نہ کرتے تو آئینی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی تھیں۔ وہ خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔اس سے قبل غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے ایک بار پھر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ پرویز مشرف کیخلاف غدار ی کیس کی سماعت کررہاہے۔پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی طرف سے انکوائری رپورٹ دینے سے انکار پر مشرف کے وکیل فروغ نسیم جوابی دلائل دئیے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ رپورٹ ملنے تک استغاثہ کے گواہوں پر جرح نہیں کرسکتے، جورپورٹ صحافی کو دی جاسکتی ہے وہ ملزم سے کیوں چھپائی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو اختیار ہے کہ وہ رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے ۔

مزید خبریں :