پاکستان
24 اپریل ، 2014

خیبر پختونخوا اور سندھ کے صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات جاری

خیبر پختونخوا اور سندھ کے صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات جاری

اسلام آباد…خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 86 سوات اور سندھ کے حلقے پی ایس 35میں ضمنی انتخابات جاری ہیں۔سوات میں پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔حلقہ پی کے 86 سوات میں ضمنی انتخاب کے لیے گیارہ امید وار میدان میں ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے سردار خان ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان اور جمعیت علمائے اسلام ف کے علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے درمیان ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے کی موسیٰ خان کی نا اہلی کے بعد خالی ہو ئی تھی ۔ حلقہ پی کے 86 سوات میں ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 614 ہے جن کیلئے 85پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ادھر لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 35 میں بھی ضمنی الیکشن آج ہورہا ہے۔ یہ نشست الیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر الطاف حسین انڑ کو نااہل قرار دینے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ ضمنی انتخاب میں یہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال اور آزاد امیدوار شفقت حسین انڑ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ حلقہ پی ایس 35 لاڑکانہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 17ہزار175ہے۔ یہاں 118 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 18 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :