24 اپریل ، 2014
اسلام آباد…چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 9 مئی کو کیا جائے گا ، راجاپرویزاشرف اوریوسف رضاگیلانی کے اکیل نے درخواست کی ہے کہ سابق وزرائے اعظم کوسیکورٹی وجوہات کی بناپرعدالت طلب نہ کرے۔ چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تعیناتی کیس اور اوگرا کریشن کیس کی سماعت اسلام آباد کی نیب عدالت میں ہوئی۔ سابق وزرائے اعظم راجاپرویزاشرف اوریوسف رضا گیلانی کے وکیل امجد اقبال نے عدالت سے درخواست کی کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ان کے موکلا ن کو عدالت میں طلب نہ کیا جائے اوران کی غیرموجودگی میں ہی فردجرم عائدکردی جائے۔ نیب حکام کاموقف تھاکہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے، فردجرم عائد کرنے کیلئے سابق وزرائے اعظم کی عدالت میں موجودگی ضروری ہے۔ کیس کی مزیدسماعت 9 مئی کوکی جائیگی ۔