پاکستان
24 اپریل ، 2014

ذیشان قتل کیس ، رینجرز اہلکار کیخلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ کاحکم

ذیشان قتل کیس ، رینجرز اہلکار کیخلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ کاحکم

کراچی…کراچی مقامی عدالت نے ذیشان الدین قتل کیس میں رینجرز اہلکار نور رحم کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فدا حسین عباسی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت تفتیش افسر رفاقت نے عدالت میں مقدمے کا چالان پیش کیا۔عدالت نے چالان مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمے میں دفعہ 164کے تحت گواہوں کے بیانات سے واضح ظاہر ہوتا ہے کہ مقدمہ قتل خطاء زیر دفعہ 319کا نہیں بلکہ دفعہ 302قتل بالارادہ کا بنتا ہے۔اس لیے رینجرز اہلکار نور رحم کے خلاف 302کا مقدمہ درج کرایا جائے۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ذیشان الدین قتل کیس میں اس کی اہلیہ شافعیہ کا مرکزی کردار ہے۔جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ملزمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کردیا۔

مزید خبریں :