پاکستان
25 اپریل ، 2014

الطاف حسین کی جانب سے گذری دھماکے کی مذمت

الطاف حسین کی جانب سے گذری دھماکے کی مذمت

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے گذری میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے دہلی کالونی میں واقع مسجد کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے بم دھماکے میں متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جو دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔

مزید خبریں :