25 اپریل ، 2014
آرمی چیف سے امریکا کے خصوصی نمائندے کی ملاقات
راولپنڈی…امریکا کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان صدارتی انتخابات کی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا گیا اور علاقائی سلامتی کے لیے مستحکم اور جمہوری افغانستان کی اہمیت پر زور دیا گیا۔