پاکستان
27 اپریل ، 2014

ملک و قوم کی بقاء الطا ف حسین کے ، نظریئے سے ہی منسلک ہے،خالد مقبول

ملک و قوم کی بقاء الطا ف حسین کے ، نظریئے سے ہی منسلک ہے،خالد مقبول

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کا انمول اثاثہ ہے ، ایم کیو ایم کے خلاف تمام تر مظالم کے باوجود کارکنان آج بھی الطاف حسین سے اس لئے جڑے ہوئے ہیں کہ ملک و قوم کی بقاء ، سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور خود مختاری الطا ف حسین کے فکر وفلسفہ ، نظریئے کے فروغ اورتحریک کی کامیابی سے ہی منسلک ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین گلفراز خان خٹک ، یوسف شاہوانی ، رابطہ کمیٹی کے معاون اظہار احمد خان ، ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل ، جوائنٹ انچارجز اختر حسین ، رخ اللہ ا ور اراکین بھی موجود تھے ۔ جنرل ورکر ز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حق پرست پختونوں اور دیگر قومیتوں کے افراد کی ایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شمولیت ایم کیوایم کو لسانی جماعت قرار دیئے جانے کے زہریلے پروپیگنڈے کی کھلی نفی کرتا ہے، ایم کیوایم ایک ملک گیر جماعت ہے اور الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کی آخری امید ہے، ایم کیوایم نے شروع دن سے ہی ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ سیاسی نظام میں رہتے ہوئے حقوق کے حصول کیلئے آئینی وقانونی جدوجہد کی ہے ،اور اسی اصولی موٴقف کے باعث ہر دور میں ایم کیوایم کومظالم کا نشا بنایا گیا اور آج بھی بنایا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود الطاف حسین کی حب الوطنی کی معراج یہ ہے کہ وہ اپنے حق پرستانہ اور اصولی موٴقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی ریاستی مظالم، اوچھے ہتھکنڈے، سازشیں، قتل و غارتگری، غداری و ملک دشمنی کے الزامات الطاف حسین کی وطن سے محبت کو ذرا برابر بھی نفرت میں تبدیل کرسکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحد انقلابی جماعت ہے اور آج ملک جس دہشت گردی کی صورتحال سے گزر رہا ہے اس میں قائد تحریک الطاف حسین اور ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کا کردار انتہائی اہم ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ملک کو بچانے کیلئے الطاف حسین اور ایم کیوایم کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پختون ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں ،مختلف قومیتوں کے ذہنوں میں پیدا کئے گئے ایم کیوایم کے خلاف منفی تاثر کو ختم کریں اور انہیں حقائق سے آگاہ کریں تاکہ ایم کیوایم جو مختلف قومیتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے اس گلدستہ کے ذریعے ملک کا استحکام اور سا لمیت کے در پر لگی ہوئی قوتوں سے نمٹا جاسکے ،اورعوام کو وہ پاکستان دیں سکیں جو قائد اعظم محمد علی جنا ح کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق ہو ۔

مزید خبریں :