01 مئی ، 2014
کیو…یوکرین نے روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر فوج کو جنگ کے لیے مکمل طورپرتیاررہنے کاحکم دیدیا۔آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 17 ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔ روس کے حامی مسلح افراد نے مشرقی یوکرین کے کوئلے اور اسٹیل کی پیداوار کے سب سے بڑے علاقے ڈونباس اورالشیوسک شہر کی سٹی کونسل کی عمارت پربھی قبضہ کرلیاہے جبکہ یوکرین نے جاسوسی کے الزام میں روس کے ایک دفاعی اتاشی کو گرفتار کر کے ملک سے نکل جانے کی ہدایت کردی ہے۔ یوکرین کے عبوری صدر اولیگزینڈر نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ادھرروسی وزارت خارجہ نے یوکرین کے بیان پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے ایسے بیانات سے گریزکرنے کا کہاہے۔ دوسری جانب یوکرین کامالی خسارہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے 17 ارب ڈالرامداد کی منظوری دے دی۔