کھیل
08 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:پونا وارئیرز نے پنجاب کو 22رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل:پونا وارئیرز نے پنجاب کو 22رنز سے ہرادیا

پونا…انڈین پریمیئر لیگ کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں پونا وارئیئرز نے کنگز الیون پنجاب کو 22رنز سے ہرادیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ آج کے دونوں میچز میں کامیاب ٹیموں نے ملتاجلتا ہدف دیکر کامیابی 22رنز سے ہی حاصل کی۔اس سے قبل پونا وارئیئر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں مارلن سموئیلز نے 46 اور روبن اتھاپا نے 40رنز بنائے جبکہ پنجاب کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کنگز الیون پنجاب مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144تک محدود رہی۔پنجاب کی جانب سے بپول شرما 35کے ساتھ سرفہرست بیٹسمین تھے۔پونا کی جانب سے راہول شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔یہ میچ جیو سوپر پر پونا سے براہ دکھایا گیا۔

مزید خبریں :