09 اپریل ، 2012
بیجنگ ... چین نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھارت کے دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر زرداری 2005 کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں۔اور چین یہ سمجھتا ہے کہ دورے سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی خطے کے استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔