04 مئی ، 2014
کراچی…کراچی کے کچھ علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا،محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان رات تک جاری رہے گا،کراچی کے علاقے گلشن اقبال ، گلستان جوہر ،ائیرپورٹ اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں اچانک تیز ہواووں کے ساتھ مٹی اڑنا شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا طوفان بالائی علاقوں کی جانب سے کراچی کی طرف بڑھا ہے ،مٹی کا طوفان تین گھنٹوں تک جاری رہا ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہواوں کی رفتار ۵۲ ناٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوائیں شمال مشرق کی جانب سے چل رہی ہیں ،البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ادھرمحکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی،حیدرآباد،ٹنڈومحمدخان اورملحقہ شہروں اور علاقوں میں تیزہواوٴں کیساتھمٹی کاطوفان آیا، اس صورتحال کے باعث150سے زائدبجلی کے فیڈربند ہوگئے۔کچھ اسی قسم کی صورتحال لطیف آباداورقاسم آبادسمیت حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھی ہے جہاں مٹی کے طوفان اور تیز ہواؤں کے بعدبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور کئی فیڈر بند ہوگئے۔