Geo News
Geo News

پاکستان
05 مئی ، 2014

اوباڑو میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد کا مسافر بسوں پر حملہ ،ڈرائیوروں پرتشدد

اوباڑو میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد کا مسافر بسوں پر حملہ ،ڈرائیوروں پرتشدد

اوباڑو…اوباڑو میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مسافر بسوں پر حملہ کر کے ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق اوباڑو میں مسلح افراد نے چوک ماڑی کے مقام پر کراچی سے ملتان جانے والی مسافر بسوں پر حملہ کیا اور ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ڈرائیوروں کی ٹاٹگیں توڑ کر فرار ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کیخلاف مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کر دی،جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا،بعد میں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کرا یا۔

مزید خبریں :