Geo News
Geo News

پاکستان
05 مئی ، 2014

سندھ اور وفاق میں کوئی تناوٴ نہیں ،شرجیل میمن

سندھ اور وفاق میں کوئی تناوٴ نہیں ،شرجیل میمن

کراچی…سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان کا حل صرف مل کرکام کرنے میں ہے۔ ایم کیوایم کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرا طلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تناو ٴکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،لیکن وزیراعظم کی کراچی آمد پرصوبے کو درپیش مسائل پر ضرور بات ہوگی،شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کے بارے میں وزیراعلٰی سندھ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں ،ایم کیوایم اتحادی ہے،اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام ادارے آپس کے اختلافات بھلا کر صرف ملک کے لیے کام کریں۔

مزید خبریں :