05 مئی ، 2014
کراچی…ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر سندھ اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کی مزید چھٹی کی درخواست مسترد کردی،ڈپٹی اسپیکرشہلارضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کی چھٹی کی درخواست پیش کی گئی،صوبائی وزرانے درخواست کی مخالفت کی اورغلط بیانی پرپاسپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ کیا،ڈپٹی اسپیکر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا پاسپورٹ طلب کرلیا۔ ن لیگ کے ارکان نے درخواست کی حمایت نہیں کی۔