05 مئی ، 2014
احمد آباد…انڈین پریمیئر لیگ کے آج ہونے والے لیگ میچ میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہرادیا،اس سے قبل احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس کولکتہ نے جیت کر راجستھان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر راجستھان کی ٹیم نے اپنے مقرہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 170رنز بنائے،جس میں کے کے نائر 44،سمسن 37اور کپتان شین واٹسن 31قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جواب میں کولکتہ کی ٹیم اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 160رنز تک محدود رہی۔رابن اتھاپا 65اور گوتم گھمبیر54کی شاندار شراکت بھی کولکتہ کے کام نہ آسکی دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 121رنز جوڑے جس کے بعد کولکتہ کا کوئی بیٹسمین راجستھانیوں کا سامنا نہ کرسکا اور رجستھان رائلز نے یہ میچ دس رنز سے اپنے نام کرلیا۔فاتح ٹیم کے اسپنر پراوین ٹامبے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔