پاکستان
05 مئی ، 2014

الطاف حسین کا میجر طارق ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

 الطاف حسین کا میجر طارق ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ریاض ملک کے بھائی میجر( ر) طارق ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے ریاض ملک سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے او رنگی سیکٹر یونٹ-B 118کے کارکن نعما ن شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحو م کے تمام لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نعما ن شاہ کے درجا ت بلند فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورتمام سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت عطا کرے ۔ (آمین ) ۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اورنگی سیکٹر یونٹ-B 118کے کارکن نعما ن شاہ ،گھوٹکی زون کے کارکن عارف حسین کی دادی سگراں بی بی، گھوٹکی زون یونٹ اوباڑو کے کارکن جا ن محمد عباسی کے والد عبد العزیز، نواب شاہ زون یونٹ 6-Bکے زونل ممبرکے بہنو ئی رسالدار ملک ، صوبا ئی تنظیمی کمیٹی ملتا ن زون کے کارکن سید علمدار حسین کے چیچا پیر ظہور حسین شاہ، کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ سوگوار لواحقین سے دلی تعز یت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو م کو جنت الفروس میں اعلیٰ مقا م عطا کر ے اور سوگوار کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ (آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن محمد رضا ولد احمد حسن کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے شہید محمد رضا کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد رضا شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق وہمت عطا فرمائے ۔ (آمین ثمہ آمین)


مزید خبریں :