پاکستان
09 اپریل ، 2012

لاہور:مغوی لڑکی کو بازیاب نہ کرنے پر ڈی پی او گجرات کی سرزنش

لاہور:مغوی لڑکی کو بازیاب نہ کرنے پر ڈی پی او گجرات کی سرزنش

لاہور… ہائی کورٹ کی جانب سے حافظ قرآن لڑکی کو بازیاب نہ کرنے پر ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز کی سرزنش کی گئی ہے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کیوں نہ آپ کو توہین عدالت میں جیل بھیج دیا جائے۔ اس پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ بازیابی کی کوشش کررہے ہیں، حکومت نے مجھے تمغہ امتیازبھی دیا ہے۔ اس پر جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ تمغہ امتیاز تو میرا کو بھی ملا ہے ہمیں کارکردگی دکھائیں۔ بعد میں ہائیکورٹ نے حافظ قرآن لڑکی کی بازیابی کے لئے 13 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

مزید خبریں :