پاکستان
09 اپریل ، 2012

اسکردو میں خراب موسم، امریکی ٹیم گیاری روانہ نہ ہوسکی

اسکردو میں خراب موسم، امریکی ٹیم گیاری روانہ نہ ہوسکی

اسلام آباد … اسکردو کے گیاری سیکٹر میں برفباری سے برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کونکالنے کیلئے جاری ریسکیوآپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور امداد کیلئے آئی 8رکنی ٹیم جائے حادثہ پر روانہ نہیں ہوسکی۔ اسکردو کے گیاری سیکٹر میں مسلسل برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت منفی 20 تک گرجاتا ہے۔ شدید سردی ، برفباری اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے۔ تاہم فوجی جوان بھاری مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ادھر امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ امداد کیلئے آئی امریکی تکنیکی ٹیم کو اسلام آباد میں بریفنگ دی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے امداد کارروائیوں کیلئے ٹیم مانگی جو فراہم کی گئی اور اگر مزید ضرورت پڑی تو مزید امداد بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں :