09 اپریل ، 2012
نئی دہلی… بھارتی سپریم کورٹ نے اجمیر میں قید پاکستانی سائنسداں ڈاکٹر خلیل چشتی کی ضمانت منظور کر لی ہے اور بغیر اجازت اجمیر نا چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خلیل چشتی کی ضمانت کی منظوری گزشتہ روز صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کا نتیجہ ہے ۔ ڈاکٹر خلیل چشتی گزشتہ بیس برس سے قتل کے ایک مقدمہ میں اجمیر کی جیل میں قید تھے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہہوئے خلیل چشتی کی بیٹی شعاع نے کہا کہ انہوں نے ابھی یہ خبر سنی ہے ، جس کی بہت خوشی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اور صرف اللہ کا کرم ہے ، اس میں سب کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی ضمانت میں مدد کرنیو الے تمام افراد کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں معلوم کہ خلیل چشتی کو پاکستان آنے کی اجازت ملی ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری کو 6 اپریل کو خط لکھا تھا،ایوان صدر سے ہمارے خط کا مثبت جواب ملا تھا۔