09 اپریل ، 2012
لاہور… حکومت ابھی تک بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہیں لا سکی۔ شارٹ فارل چار ہزار میگا واٹ پر برقرار ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی ہائیڈل پیداوار میں کمی کے باعث بحران میں اضافہ ہوا۔ اس وقت ہائیڈل پیداوار صرف 2714 میگاواٹ رہ گئی۔ تھرمل پیداوار 1832 جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار 5930 میگاواٹ ہے، پیپکو کے مطابق بجلی بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو 760 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔