09 اپریل ، 2012
اسلام آباد… جمعیت علماء اسلام فنے صدر آصف علی زرداری کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ نیٹو سپلائی روٹ اور گھریلو تشدد کیخلاف قانونی بل کے ایشوز پر مخالفت اور پارلیمانی کمیٹیوں کا بائے کاٹ جاری رکھا جائے گا۔ جے یو آئی فے کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں پارٹی قائد مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت ہوا، اجلاس نے قومی سلامتی کمیٹی اور دیگر مشاورتی کمیٹیوں میں جے یوآئی ف کی واپسی سے متعلق صدر آصف زرداری کی درخواست پر غور کیا، ترجمان جمعیت کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ نیٹو سپلائی روٹ کو بحال رکھنے کی مخالفت جاری رکھی جائے گی اور کسی ایسے فورم کا حصہ نہیں بناجائے گا جو روٹ بحالی کی راہ ہموار کررہا ہو، ترجمان نیکہاکہ جے یوآئی نے گھریلوتشدد کیخلاف مجوزہ قانون کے بل کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بل ہمارے سماجی ڈھانچے کو توڑنے کی سازش اور خاندانی نظام پر حملہ ہے، اسکو منظور کرانے کی کوشش کی گئی تو دیگر جماعتوں سے ملکر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔