09 اپریل ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے ایک مقدمہ کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کو عام آدمی کو الیکشن میں آگے لانے والی جماعت کہا ہے ،چیف جسٹس نے انتخابی اخراجات سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہاکہ ایم کیوایم کے ارکان کے پاس تو کار بھی نہیں ہوتی، کراچی میں ایم کیوایم نے الیکشن میں عام کی شرکت کو یقینی بنایا اور کراچی میں انتخابی اخراجات تو 10 لاکھ روپے سے بھی کم ہوتے ہیں۔یہ پورے ملک کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔