پاکستان
09 اپریل ، 2012

ریلوے میں ڈائیننگ کاریں 4برس سے بغیر ٹینڈر چلائے جانے کا انکشاف

ریلوے میں ڈائیننگ کاریں 4برس سے بغیر ٹینڈر چلائے جانے کا انکشاف

لاہور… ریلوے کا ایک اور انوکھا اسکینڈل سامنے آگیا، انکشاف ہوا ہے کہ مسافر ٹرینوں میں کھانا فراہم کرنے والی ڈائیننگ کاریں گذشتہ چار برس سے بغیرٹینڈر چلائی جا رہی ہیں ،ریلوے کو صرف اس سلسلے میں 40 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ ریلوے میں ڈائیننگ کاروں کے اسکینڈل کا انکشاف ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے ہیڈ کوارٹر کو لکھے گئے ایک خصوصی مراسلے میں ہوا ہے۔ڈویڑنل کمرشل آفیسر طارق لطیف کی طرف سے جاری مراسلے میں یہ بے ضابطگی سامنے آئی ہے کہ ریلوے حکام نے سال 2007ء میں چار مسافر ٹرینوں خیبر میل، کوئٹہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کی ڈائیننگ کاروں کو ایک سال کے لئے ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کو دیا۔ تاہم سال 2008ء سے اب تک چاروں ٹرینوں کی ڈائیننگ کاروں کا ٹینڈر ہی نہیں کیا گیا۔مراسلے میں قواعد و ضوابط کے برعکس چلنے والی ان ڈائننگ کاروں کے معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :