09 اپریل ، 2012
راولپنڈی… پیپلزپارٹی کے رہنما بابراعوان کو جماعت میں سائیڈ لائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، نائب صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد اب ان کی پیپلز لائرز فورم راول پنڈی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔پیپلزلائرز فورم کے جنرل سیکریٹری اسدعباسی کے مطابق بابراعوان کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو باڈی کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ بابراعوان پر پیپلز لائرز فورم میں پھوٹ ڈالنے ، لاء آفیسرز کے عہدوں پر تقرر میں پارٹی ارکان کو اہمیت نہ دینے ، مشکل حالات میں پیپلز پارٹی اور حکومت کو چھوڑ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔