09 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ہونے والا مظاہرہ جان لیوا ثابت ہوا ،اسپتال لے جانے والا مریض احتجاج کے باعث ٹریفک جام میں ہی دم توڑ گیا۔ کراچی میں جہاں بدامنی کے باعث شہریوں کی جانیں محفوظ نہیں وہیں احتجاجی مظاہرے بھی اب جان لیوا ثابت ہورہے ہیں ۔ نیشنل ہائی وے پر دو گھنٹے جاری رہنے والا احتجاج تو تھا کراچی کے علاقے قذافی ٹاوٴن کے رہائیشیوں کا لیکن اس مظاہرے کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک کے دوران دم توڑنے والے شہری کا لہو کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے۔