09 اپریل ، 2012
نیو یارک…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام میں بڑھتے ہوئے خونریز واقعات ناقابل قبول ہیں، یہ جان کر دھچکا لگا ہے کہ شام کی افواج اب بھی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے شام میں بڑھتے ہوئے خونریز واقعات پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ انہیں یہ جان کر دھچکا لگا ہے کہ شام کی افواج اب بھی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ حزب مخالف سے تعلق رکھنے والی شامی نیشنل کونسل کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ وہ 10 اپریل کی حتمی تاریخ سے پہلے پہلے مخالف آواز کو کچل کر رکھ دے گی۔